کاروار:15/جولائی (ایس او نیوز) محکمہ ڈاک کی طرف سے مکتوب یا خط نویسی کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ مقابلہ جیتنے والوں کے لئے پہلا انعام 50ہزار روپے،دوسرا انعام 25ہزار روپے اور تیسرا انعام 10ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ خط نویسی مقابلے میں حصہ لینے والوں کو دو زمروں میں خط لکھنا ہوگا یعنی اِن لینڈ لیٹر پر 500 الفاظ اور لفافے میں 1000 الفاظ پر مشتمل ایک خط مہاتما گاندھی کے نام لکھنا ہوگا۔جس کاعنوان یوں دیا گیا ہے: "باپو (مہاتما گاندھی) تم میرے آئیڈیل ہو"
مقابلے میں شرکت کے لئے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل کے نام، کرناٹکا سرکل، پیالیس روڈبنگلورو560001کے پتے پر خط پہنچنے کی آخری تاریخ 15/اگست ہے۔مزید معلومات اس ویب سائٹ www.indiapost.gov.inسے حاصل کی جاسکتی ہے۔