ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / متھرا میں دوہرا قتل:زیورات کی دکان سے 4کروڑ کی لوٹ، حکومت نے دی جانچ کی ہدایت

متھرا میں دوہرا قتل:زیورات کی دکان سے 4کروڑ کی لوٹ، حکومت نے دی جانچ کی ہدایت

Tue, 16 May 2017 21:06:00    S.O. News Service

متھرا، 16/نئی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)متھرا میں گزشتہ رات سرے بازار دو تاجروں سے لوٹ اور قتل کے واقعہ پر ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پولیس ڈائریکٹر جنرل سے گہری ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور واقعہ کی جانچ کی ہدایت دی ہے۔وزیر اعلی نے اس واقعہ میں ہلاک ہوئے تاجروں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔دراصل متھرا میں گزشتہ رات بدمعاشوں نے زیورات کی ایک دکان میں فائرنگ کر کے تقریبا چار کروڑ زیورات لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔حملے میں 2افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ دو لوگوں کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔واردات متھرا کے ہولی گیٹ کے قریب واقع کوئلہ والی گلی کا ہے، گزشتہ رات تقریبا 8بجے سول لائنس کے رہنے والے مینک اگروال اپنی  زیورات کی دکان پر تھے، ساتھ میں ان کا بڑا بھائی وکاس اگروال، میرٹھ کا ایک کاریگر اشوک اور دہلی کے جویلر میگھ اگروال بھی موجود تھے۔بتایا جا رہا ہے کہ چار موٹر سائیکل سے تقریبا 8نقاب پوش بدمعاش آئے اور فائرنگ شروع کر دی،گیٹ کے پاس بیٹھے میگھ اگروال (34)کے چہرے پر گولی لگی، جس سے وہ وہیں پر گر گئے، جبکہ مینک اگروال کے کندھے اور پیٹ میں گولی لگی، وکاس کے ہاتھ اور سر میں گولی لگی اور اشوک کے پیٹ میں گولی لگی۔میگھ کی دکان پر ہی موت ہو گئی تھی، جبکہ وکاس نے اسپتا ل میں دم توڑ دیا۔اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بدمعاش تقریبا 4کروڑ کے زیورات لوٹ کر لے گئے ہیں۔واردات کی اطلاع ملنے کے بعد تاجر لیڈر بھی موقع پر پہنچ گئے۔واردات کے خلاف تاجرکمیونٹی میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے، انہوں نے بازار بند کرتے ہوئے پولیس سے جلد معاملے کے خلاصے کا مطالبہ کیا ہے۔وہیں، آئی جی اشوک جین کا کہنا ہے کہ واقعہ کافی سنگین ہے، دو کی موت ہوگئی ہے، ہمیں کئی طرح کی معلومات ملی ہے،جلد ہی بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ایس ایس پی ونود کمار مشرا نے بتایاکہ زخمیوں کو اسپتا ل میں داخل کرایا گیا ہے،مرنے والوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے،بدمعاشوں کی تلاش میں پولیس کی کئی ٹیمیں دبش دے رہی ہیں،ہر طرف ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ایس ٹی ایف نوئیڈا نے متھرا میں ڈیرہ ڈال دیاہے، ایس ٹی ایف سربراہ پرشانت کمار کی قیادت میں پہنچی ٹیم نے جائے حادثہ کی تحقیقات کی۔ادھر، معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ہولی گیٹ پر بھاری سیکورٹی تعینات کردئی گئی ہے، امن وقانون کو برقرار رکھنے کے لیے خود سٹی مجسٹریٹ ارج یادو کمان سنبھالے ہوئے ہیں۔
 


Share: