ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مارش کے بعد مچل سٹارک بھی ہندوستان دورے سے باہر

مارش کے بعد مچل سٹارک بھی ہندوستان دورے سے باہر

Fri, 10 Mar 2017 23:25:29    S.O. News Service

نئی دہلی،10مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مشیل مارش کے بعد اب آسٹریلیا فاسٹ بولر مچل اسٹارک بھی ہندوستان دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔اسٹارک پاؤں کی چوٹ کی وجہ سے وطن واپس لوٹیں گے،وہ اب سیریز کے باقی دونوں میچوں میں نہیں کھیل پائیں گے۔ٹیم کے فزیوتھیریپسٹ ڈیوڈ بیکلی نے کہا کہ مچل سٹارک کے دائیں پاؤں میں فریکچر ہے۔یہ چوٹ انہیں دوسرے ٹیسٹ کے دوران لگی تھی۔یہ مسئلہ گزشتہ چند دنوں میں کم نہیں ہوا جس کی وجہ سے انہیں وطن لوٹناہوگا۔جمعہ کی صبح ان کی چوٹ کاا سکین کیا گیا جس کے بعد انہیں وطن بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا،ابھی اسٹارک کی جگہ کسی دوسرے بالر کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔جیکسن برڈ ریزرو بولر کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہیں۔آسٹریلیا کی ٹیم کو گزشتہ چند دنوں میں یہ دوسرا جھٹکا لگا ہے۔اس سے پہلے اس کے آل راؤنڈر مچل مارش کندھے کی چوٹ کی وجہ سے وطن لوٹ چکے ہیں،ان کی جگہ مارکس سٹونس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ہندوستان اور آسٹریلیا چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اس وقت 1-1کی برابری پر ہے۔سیریز کا تیسرا ٹیسٹ رانچی میں 16مارچ سے کھیلا جائے گا۔بنگلور ٹیسٹ میں ڈی آرایس تنازعہ کے سبب ان کے درمیان اب سیریز میں زیادہ جدوجہد دیکھنے کو ملے گا ایسی امید ہے، اس کے سبب مہمان ٹیم کو اسٹارک کی کمی محسوس ہوگی۔


Share: