طرابلس،5؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لیبیا کی فوج کے سرکاری ترجمان کرنل احمد المسماری نے 2014سے لیبیا میں دہشت گرد جماعتوں کے لیے قطر کی جانب سے سپورٹ کے نئے ثبوت پیش کیے ہیں۔ مصری دارالحکومت قاہرہ میں ایک پریس کانفرنس میں نئی تصاویر اور وڈیوز نشر کی گئیں جن میں امیرِ قطر کے ذریعے اس خلیجی ریاست کی لیبیا کے معاملات میں مداخلت اور 2014میں دہشت گرد کارروائیوں میں شرکت ظاہر ہوتی ہے۔کرنل احمد المسماری کا کہنا ہے کہ لیبیا میں قطر کی مداخلت واضح ہے اور قطر 2014میں لیبیا میں دہشت گردوں کے ساتھ تھا۔المسماری نے باور کرایا کہ ان کے ملک کیپاس ایسے دستاویزات ہیں جن سے دہشت گردوں کی کے لیے فنڈنگ میں قطر کے کردار کا پول کھل جاتا ہے۔