ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فوجی کی فائرنگ سے پیرس میں مشتبہ حملہ آور زخمی، پیرس کا لوور میوزیم بند

فوجی کی فائرنگ سے پیرس میں مشتبہ حملہ آور زخمی، پیرس کا لوور میوزیم بند

Sat, 04 Feb 2017 12:19:52    S.O. News Service

پیرس،3؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پیرس میں مشہور زمانہ میوزیم لوور کے نزدیک ایک فوجی نے ایک مشتبہ حملہ آور پر فائرنگ کر دی، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اس واقعے کے بعد حکام نے اس میوزیم کو بند کر کے پیرس بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔ پیرس کے مشہور سیاحتی مقام لوور میوزیم کے قریب سکیورٹی پر تعینات ایک فوجی نے ایک مشتبہ حملہ آور کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مشتبہ حملہ آور چاقو سے مسلح تھا۔پولیس کے مطابق اس حملہ آور نے فوجی پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو جوابی فائرنگ کی گئی۔ میڈیا کے مطابق اس فوجی نے پانچ گولیاں چلائیں، جس سے مشتبہ حملہ آور شدید زخمی ہو گیا۔ اس مشتبہ شخص کے پاس دو بیگز تھے، لیکن ان میں سے کوئی دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔

فرانس کی وزارت داخلہ کی طرف سے ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ لوور کے علاقے میں سخت سکیورٹی چیک کا سلسلہ جاری ہے۔ لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کو مت پھیلنے دیں اور جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں تب تک اندازے نہ لگائے جائیں۔حکام نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے کے بعد لوور میوزیم کو فوری طور پر بند کر دیا گیا اور اس میوزیم کے اندر موجود لوگوں کو اندر ہی رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص اس وقت نہ تو میوزیم میں داخل ہو سکتا ہے اور نہ باہر نکل سکتا ہے۔فرانس کے دارالحکومت میں یہ نیا واقعہ ایک ایسے وقت میں رونما ہوا ہے، جب ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ فرانس سمیت یورپی کے دیگر ممالک میں ہونے والے حملوں کے بعد پیرس کی سڑکوں پر بھی فوجی گشت کر رہے ہیں اور سکیورٹی انتہائی الرٹ ہے۔

پیرس کا مشہور زمانہ لوور میوزیم ایک چاقوحملہ آور پر فوجیوں کی فائرنگ کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قریبی علاقے میں چاقو بردار حملہ آور کو پکڑنے کے لیے فوجیوں کی کارروائی کچھ دیر تک جاری رہی۔ اس موقع پر میوزیم میں موجود افراد کو میوزیم ہی میں رہنے کا کہا گیا، جب کہ باہر موجود افراد کو اندر آنے سے روک دیا گیا۔


Share: