ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / فوج کے لیے چندہ پوری طرح رضاکارانہ ہے :پاریکر 

فوج کے لیے چندہ پوری طرح رضاکارانہ ہے :پاریکر 

Tue, 25 Oct 2016 19:52:55  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 25؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج واضح کیا کہ فوج کے لیے عطیہ پوری طرح رضاکارانہ ہے اور وہ کسی پر دباؤ ڈالے جانے کوپسند نہیں کرتے۔یہ بات پاریکر نے ایم این ایس کے اس فرمان کے تناظر میں کہی جس میں پارٹی نے پاکستانی کلاکاروں کو لے کر فلم بنانے والے پروڈیوسروں سے آرمی ویلفیئر فنڈمیں پانچ کروڑ روپے کا عطیہ دینے کو کہا تھا۔پاریکر نے یہاں بحریہ کمانڈروں کے اجلاس سے الگ کہاکہ تصور رضاکارانہ عطیہ کا ہے نہ کہ کسی پر دباؤ ڈال کر لینے کا ۔ہم اسے پسند نہیں کرتے۔وزیر دفاع نے کہا کہ نو تشکیل شدہ’ بیٹل کیجو لٹی فنڈ‘کا قیام یہ یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ جو لوگ شہداء کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے رضاکارانہ طور پر عطیات دینا چاہتے ہیں، وہ دے سکیں۔انہوں نے کہاکہ وزارت دفاع وابستہ ایجو ٹینٹ جنرل برانچ(اے جی بی)کی مدد سے یہ منصوبہ چلائے گی ۔یہ مکمل طورپر رضاکارانہ گرانٹ ہے اور اس کے لیے عطیہ دینے کے کسی بھی مطالبہ سے ہمارا تعلق نہیں ہے۔پاریکر نے کہا کہ وزارت ایک اسکیم بنا رہی ہے جس کے ذریعے شہیدوں کے تمام خاندانوں کی یکساں مدد کی جائے گی۔


Share: