نئی دہلی،20مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فضائیہ فوج کے سربراہ بی ایس دھنووا نے تمام افسران کو خط لکھ کر کسی بھی وقت جنگ جیسی صورت سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کو کہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس خط میں 30 مارچ کودستخط کیا گیا ہے یعنی ان کے ایئر چیف مارشل کا عہدہ سنبھالنے کے 3 ماہ بعد اسے لکھا گیا ہے۔ فضائیہ کے سربراہ نے اس کے ذریعے اپنی بات بھی تمام 12 ہزار افسران کے سامنے رکھی ہے جس میں انہوں نے تعصب اور جنسی استحصال جیسے مسائل کا بھی ذکر کیا ہے۔ اس خط کو تمام ایئر فورس کے ان افسران کے پاس بھیجا جا رہا ہے۔ایسا پہلی بار ہوا ہے جب فضائیہ کے سربراہ نے خط کے ذریعے اپنی بات حکام تک پہنچائی ہو۔ انہوں نے ہندوستان کے گرد بڑھتے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو ہر وقت تیار رہنا ہے کسی کو انتہائی وقت میں بلایا جا سکتا ہے۔مانا جا رہا ہے ان کا اشارہ حال ہی میں پاکستان کی جانب سے کی جا رہی جنگ بندی کی خلاف ورزی اور جموں و کشمیر میں فوج کے کیمپوں میں کئے جا رہے حملوں کی طرف ہے۔فضائیہ کے سربراہ نے اپنے دل کی بات کہتے ہوئے کہا ہے ایئر فورس کے پاس وسائل کی کمی کا بھی ذکر کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ فضائیہ کو 42 اسکواڈرنس فائٹر پلین رکھنے ہیں جبکہ اس کے پاس ابھی 33 ہی ہیں۔انہوں نے لکھا ہے کہ ہمیں خود کو نئی نئی تکنیک کے ساتھ اپ ڈیٹ رکھناہے، اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ دھنووا نے پروموشن اور تبادلے کو لے کر کئے جا رہے تعصب کے بارے میں بھی اس خط میں لکھا ہے۔فضائیہ کے سربراہ نے خبردار کیا ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کا تعصب، جنسی استحصال کے واقعات برداشت نہیں کئے جائیں گیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہر ایئر فورس اسٹیشن کو ان کے آپریشن کی بنیاد پر لگایا جائے گا۔