دہرادون، 19اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں مانا کے پاس آج صبح ہندوستانی فضائیہ کے ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ ہوئی۔اعلیٰ سطحی پولیس ذرائع نے بتایا کہ مانا کے پاس گھستولی ہیلی پیڈ پر ہوئی کریش لینڈنگ کے وقت ہیلی کاپٹر میں عملہ کے ارکان سمیت 14-15 افراد سوار تھے۔تاہم، کیرش لینڈنگ کے دوران اس میں سوار افراد محفوظ ہیں اور ان میں سے کچھ ایک کومعمولی چوٹیں آئی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ پہلی نظرمیں کریش لینڈنگ کی وجہ ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی لگ رہی ہے۔حادثے میں ہیلی کاپٹر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔