کییف 31جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یوکرائن کے مشرق میں حکومتی فورسز اور روس نواز علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملک کے مشرقی حصوں میں نافذ فائربندی معاہدے کے باوجود پیر کے روز اس لڑائی میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ گزشتہ دو روز سے جاری ان جھڑپوں میں اب تک بارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ جھڑپیں ایک ایسے موقع پر شروع ہوئی ہیں، جب یوکرائنی صدر پیٹرو پوروشینکو نے اپنے دورہ جرمنی کے موقع پر چانسلر انگیلا میرکل سے اپیل کی ہے کہ روس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو وسعت دیں۔ جھڑپوں کی اطلاعات کے بعد پوروشینکو نے اپنا دورہ جرمنی بھی مختصر کر دیا۔