ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / غیر قانونی سلاٹرہاؤس پر پابندی: پولیس نے شادی میں بیف بنانے کی اجازت نہیں دی

غیر قانونی سلاٹرہاؤس پر پابندی: پولیس نے شادی میں بیف بنانے کی اجازت نہیں دی

Mon, 27 Mar 2017 20:31:05  SO Admin   S.O. News Service

مرادآباد،27مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں غیر قانونی ذبیحہ خانوں پر لگی پابندی کے سبب شادی کے پروگرام میں بیف بنانے کی اجازت نہیں ملی۔ معاملہ مرادآباد کے ایک خاندان کا ہے جہاں بیٹی کی منگنی میں بیف ڈش بنانے کے لئے خاندان نے عرضی دے کر پولیس سے منظوری مانگی تھی لیکن پولیس نے ان کی عرضی مسترد کر دی۔عرضی دینے والے خاندان کے رکن سرفراز نے بتایا کہ میں عرضی لے کر گیا تھا۔ انہوں نے (پولیس) نے کہا کہ آپ ایسا نہ کریں۔ چکن یا مٹن بنا لیں، بیف پر پابندی لگی ہوئی ہے لیکن ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اور لوگوں کے یہاں جو فنکشن ہیں جو اس وجہ سے پریشان ہیں ،ان لوگوں کو کم از کم اس وقت تو اجازت دی جائے۔


Share: