ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور آل انڈیا ریڈیو کی ایکسٹرنل سروس ڈویژن کے ذریعہ معاہدہ پر دستخط

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور آل انڈیا ریڈیو کی ایکسٹرنل سروس ڈویژن کے ذریعہ معاہدہ پر دستخط

Mon, 15 May 2017 20:46:44    S.O. News Service

علی گڑھ،15/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور آل انڈیا ریڈیو کی ایکسٹرنل سروس ڈویژن کے ذریعہ ایک معاہدہ پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت یونیورسٹی کے اساتذہ اور دانشوروں کی شراکت سے ریڈیو پروگرام تیارکئے جائیں گے جو آل انڈیاریڈیوکے مذکورہ ڈویژن سے نشر کئے جائیں گے۔اے ایم یو کے رجسٹرار پروفیسر جاوید اختر نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے اور آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل مسٹر راجیو کمار شکلا نے اے آئی آر کی جانب سے اے ایم یو کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیرالدین شاہ اور اے آئی آر کی ٹیم کی موجودگی میں دستخط کئے۔اے ایم یو کی اردو اکادمی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر راحت ابرار نے اس معاہدہ پر دستخط کی سہولت مہیا کرائی۔اس معاہدہ کے تحت اے آئی آر کا خصوصی سروس ڈویژن ہر ماہ تین یوم کے لئے اے ایم یو میں اساتذہ اور طلبأ کی مختلف زبانوں میں ٹاک، انٹرویو اور دیگر پروگرام ریکارڈ کرے گا۔ ریڈیو پروگراموں کی ریکارڈنگ یونیورسٹی کے ماس کمیونیکیشن شعبہ کے اسٹوڈیو میں کی جائے گی۔معاہدہ کے مطابق ماس کمیونیکیشن شعبہ کے طلبأ و طالبات آل انڈیا کی اردو سروس کے لئے پانچ دن پر ایک گھنٹہ کا دلچسپ پروگرام ریکارڈ کریں گے جس کو غیر ملکی سروس ڈویژن نشر کرے گا۔ ان پروگراموں میں ڈرامہ، میوزک اور ذاتی پیش کش اور مشاعرے شامل ہوں گے۔ماس کمیونیکیشن کے طلبأ و طالبات کوآل انڈیا ریڈیو کی جانب سے انٹرن سہولیات بھی مہیا کرائی جائیں گی اوران کے لئے ریڈیوپروگرام کی تیاری پراورینٹیشن پروگرام بھی چلائے جائیں گے۔ اس معاہدہ کے مطابق اے ایم یوآل انڈیاریڈیوکے عربی، فارسی،پشتو، دری اور اردو پروفیشنلس کے لئے متعلقہ زبانوں کے دانشوروں کے ذریعہ لسانی مددمہیاکرائے گی۔
 


Share: