ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / عدالتی کارروائی براہ راست نشر کی جاسکتی ہے :عدالت عظمیٰ

عدالتی کارروائی براہ راست نشر کی جاسکتی ہے :عدالت عظمیٰ

Tue, 10 Jul 2018 01:28:09    S.O. News Service

نئی دہلی:9/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکز نے آج سپریم کورٹ کو مطلع کیا کہ ملک بھر میں عدالتی کارروائی کا براہ راست نشر کیا جا سکتا ہے۔چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس دھنجے وائی چندرچوڑ کے تین رکنی بنچ نے تمام فریقین سے کہا کہ وہ عدالت کی کارروائی کے براہ راست نشریات کے لئے ہدایات تیار کرنے کے متعلق اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال کو اپنی تجاویز دیں۔عدالت عظمیٰ نے تین مئی کو عدالتی کارروائی کے براہ راست نشر، ویڈیو ریکارڈنگ کے بارے میں مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔اٹارنی جنرل نے اس سے پہلے عدالت سے کہا تھا کہ عدالتی کارروائی کا براہ راست نشر کیا جانا دنیا کے کئی ممالک میں ایک قابل قبول روایت ہے۔عدالت عظمی نے عدالتی کارروائی میں شفافیت لانے کے ارادے سے گزشتہ سال ہر ریاست کی نچلی عدالتوں میں سی سی ٹی وی لگانے کی ہدایت دی تھی۔عدالت نے یہ ہدایات قانون کی طالب علم سوپنل ترپاٹھی کی درخواست پر دیا تھا۔ اس درخواست میں عدالت عظمیٰ کے احاطہ میں ہی براہ راست نشریات کے کمرہ کے قیام اور قانون کے طلباء و طالبات کی رسائی فراہم کی ہدایت دینے کا بھی درخواست کی تھی۔ 


Share: