کابل،7اگست(آئی این ایس انڈیا): افغانستان میں فعال طالبان باغیوں اور داعش کے جنگجوؤں نے مل کر پچاس سے زائد افراد کا قتل عام کیا ہے۔ حکام نے پیر کے دن بتایا کہ یہ واقعہ سر پل صوبے کے سید نامی ایک ضلع میں ہفتے کے دن رونما ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک کیے جانے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق طالبان اور داعش کے درجنوں جنگجوؤں نے مقامی پولیس کو شکست دینے کے بعد یہ قتل عام کیا۔ طالبان باغیوں نے اس مشترکہ کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
وزیرالجزیرہ ٹی وی چینل بند ، تمام لائسنس منسوخ