ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضمنی انتخابات کے نتائج:کجریوال،پاریکر اورنائیڈو کی ساخت داؤ پر

ضمنی انتخابات کے نتائج:کجریوال،پاریکر اورنائیڈو کی ساخت داؤ پر

Mon, 28 Aug 2017 11:14:03    S.O. News Service

نئی دہلی، 27اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ملک میں حال ہی میں 3اگست کے انتخابات کا  نتائجآئےگے۔گوا میں انتخابات میں پنجی اور والپئی اسمبلی نشستیں، آندھرا پردیش کی نانندیال اسمبلی نشست اور دہلی کی بوانہ اسمبلی نشست کے لئے ہوئے،جبکہ ایک طرف وزیر اعلی منوہر پاریکرخود میدان میں ہیں۔ دہلی اور اور آندھرا پردیش میں اروند کجریوال اورچندرا بابو نائیڈو کاوقارداؤد میں پرلگاہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے لئے تمام تیاری مکمل کردی گئی ہیں،گنتی صبح 8بجے سے شروع ہوگی۔ دہلی میں بوانہ اسمبلی سیٹ کے لئے ہوئے ضمنی الیکشن پرپورے ملک کی نگاہیں ہیں،ووٹوں کی گنتی سوامی شردھانند کالج (پرانی عمارت)علی پور میں پیر کو صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگی اور نتائج دوپہر تک آ جانے کی توقع ہے۔2015ء میں ہونے والے انتخابات میں بوانہ سے عام آدمی پارٹی(اے اے پی)کے ٹکٹ پر وید پرکاش جیتے تھے۔انہوں نے اس سال اپریل میں استعفی دے کربی جے پی کے کمل پرسوارہوگئے۔بی جے پی کی طرف سے وہ اس وقت انتخابی میدان میں ہیں۔

آپ نے رام چندرا اور کانگریس نے ایم او اے سریندر کمار امیدوار قرار دیا ہے۔اس ضمنی انتخابات میں کل8امیدوارمیدان میں ہیں۔یہ انتخاب بی جے پی، کانگریس اور تین جماعتوں کے لئے ساکھ کا سوال ہے۔کجریوال نے اس انتخاب کے خود کمان سنبھال رکھی تھی۔اس سے پہلے راجوری گارڈن ضمنی انتخابات میں آپ امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگئی تھی۔راجوری گارڈن سیٹ سے بی جے پی۔ اکالی اتحاد کے امیدوار منجدر سنگھ سرسا جیتے تھے۔


Share: