ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / صوبائی پرچم اپنانے میں ہرج کیا ہے؟: قادر

صوبائی پرچم اپنانے میں ہرج کیا ہے؟: قادر

Sat, 22 Jul 2017 21:35:31    S.O. News Service

بنگلورو:22/جولائی (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے علیحدہ ریاستی پرچم اپنانے کی پہل کا دفاع کرتے ہوئے وزیر شہری رسد وخوراک یوٹی قادر نے سوال کیا کہ ریاست کیلئے علیحدہ پرچم رکھنے میں حرج ہی کیا ہے، اس سے قومی سا  لمیت کو کس طرح دھکا پہنچتا ہے۔آج باگلکوٹ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علیحدہ صوبائی پرچم اپنانے سے ملک کی سا  لمیت یا یکجہتی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کرناٹک میں کافی عرصہ سے علیحدہ صوبائی ترانا اپنایا گیاہے، اور قومی ترانے کی مانند صوبائی ترانے کا بھی احترام کیا جاتاہے۔ان حالات میں ریاست کیلئے علیحدہ پرچم اپنائے جانے سے کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ صوبائی پرچم اپنانے پر اعتراض کررہے ہیں انہیں یہ واضح کرنا چاہئے کہ اس میں ہر ج کیا ہے اور صوبائی پرچم اپنانے سے کسی کو کیا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے صوبائی پرچم اپنانے کے سلسلے میں فیصلہ لینے کے مقصد سے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی کی رپورٹ آنے تک ریاستی حکومت اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔


Share: