ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / شیوراج پر ارون یادو کا بڑا حملہ، بدھنی میں ایک ’شیطان ‘سے لڑ رہا ہوں

شیوراج پر ارون یادو کا بڑا حملہ، بدھنی میں ایک ’شیطان ‘سے لڑ رہا ہوں

Thu, 22 Nov 2018 01:40:39    S.O. News Service

بھوپال :21/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش میں تین بار سے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے خلاف انتخابی میدان میں اترے کانگریسی امیدوار ارون یادو نے کہا کہ وہ بدھنی میں ایک '' شیطان '' سے لڑ رہے ہیں۔ یادو نے چوہان پر انتہائی ظلم کر کے اپنے علاقے اور پوری ریاست کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔ کانگریس کے سابق ریاستی صدر یادو نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ کانگریس 15 سال اقتدار سے باہر رہ کر اسے دوبارہ حاصل کرنے کے لئے بڑی جنگ لڑ رہی ہے لیکن انہیں چوہان کے خلاف جیت کا پورا بھروسہ ہے۔حکمران بی جے پی کے لیڈروں نے کانگریسی لیڈروں کے ان دعووں کو مسترد کیا کہ وزیر اعلی کا گڑھ مانے جانے والے بدھنی میں زیادہ ترقی نہیں ہوئی ہے۔ بی جے پی کا کانگریسی الزامات پر جواب یہ ہے کہ ریاست میں ماضی کے کانگریس کی حکومت کے مقابلے گزشتہ 15 سال میں زیادہ سے زیادہ ترقی ہوئی ہے۔ جس کے اعداد و شمار صرف کاغذوں پر ہی نظر آتے ہیں یا پھر بی جے پی لیڈران کی تقریر یا ٹی وی مباحثہ میں ۔ بی جے پی لیڈروں کا کہنا ہے کہ یادو کو بلی کا بکرا بنایا گیا ہے ۔ اس سے پہلے چوہان نے ان کے خلاف یادو کو انتخاب لڑانے کے لئے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس نے ان کے دوست کے ساتھ ناانصافی کی ہے ۔ پہلے انہیں ریاستی یونٹ صدر کے عہدے سے ہٹا کر اور پھر بدھنی سے ٹکٹ دے کر۔ اگرچہ یادو نے کہا کہ یہ ان کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ پارٹی نے انہیں ایسے شخص کے خلاف الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ دیا جو 230 اسمبلی سیٹوں کے لئے 28 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں بی جے پی کے پورے مہم کا چہرہ ہے۔ ریاست کے سابق نائب وزیر اعلی سبھاش یادو کے بیٹے اور 44 سال کے کانگریسی لیڈر نے کہا کہ میری پارٹی نے ان کے خلاف مجھے اتارا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ لوگ پرجوش ہیں اور یہ سب سے اچھی بات ہے۔ وزیر اعلی کو’ شیطان ‘ کہنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایسا کہنے کے کچھ وجوہات ہیں۔یادو نے الزام لگایا کہ مدھیہ پردیش بھارت کی واحد ریاست ہے جہاں خواتین محفوظ نہیں ہیں، جہاں کسانوں کی خودکشی کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور سیہور بدھنی ضلع ہیڈکوارٹر) میں یہ سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ 15 سال میں نوجوانوں کے لئے روزگار نہیں ہیں۔ مدھیہ پردیش میں اب تک کا سب سے بڑا گھوٹالہ ویا پم ہے جبکہ غیر قانونی ریت کان کنی اور دیگر بدعنوانی بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں کسانوں پر گولیاں چلانے یا لوگوں کو مارنے میں (مندسور واقعہ کا حوالہ) بھروسہ نہیں رکھتا۔ میرے لئے ہر ووٹر اہم ہے۔ میرے لئے محبت اور پیار اہم ہے جسے بدھنی کے عوام نے مجھے دیا ہے۔ اگر وہ حقیقی ماما ہیں تو وزیر اعلی بننے کے بعد لوگ خودکشی کیوں کر رہے ہیں اور خواتین غیر محفوظ کیوں ہیں ۔ 


Share: