ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شاہدرہ ضلع مجسٹریٹ نے کیجریوال کا دعویٰ مسترد کیا، 11 ہزار نہیں صرف 494 ووٹرس کے نام کاٹنے کی درخواست موصول

شاہدرہ ضلع مجسٹریٹ نے کیجریوال کا دعویٰ مسترد کیا، 11 ہزار نہیں صرف 494 ووٹرس کے نام کاٹنے کی درخواست موصول

Sat, 07 Dec 2024 11:32:22  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 7/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اور عآپ کے کنوینر اروند کیجریوال نے شاہدرہ اسمبلی سیٹ پر تقریباً 11 ہزار ووٹرس کے نام کاٹنے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن شاہدرہ کے ضلع مجسٹریٹ نے اس دعوے کو خارج کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ضلع مجسٹریٹ نے وضاحت دی کہ شاہدرہ اسمبلی حلقہ میں 29 اکتوبر سے اب تک صرف 494 فارم-7 موصول ہوئے ہیں، یعنی صرف 494 ووٹرس کے نام کاٹنے کی درخواست دی گئی ہے۔ اس پوسٹ کو ضلع مجسٹریٹ نے سی ای او دہلی اور الیکشن کمیشن کو ٹیگ کیا ہے۔

دراصل جمعہ کے روز کیجریوال نے بی جے پی پر شاہدرہ علاقہ کے ووٹرس کے نام ووٹر لسٹ سے کٹوانے کا الزام عائد کیا تھا۔ کیجریوال نے کہا تھا کہ ’’بی جے پی نے شاہدرہ سیٹ پر ایک مہینے میں 11018 ووٹ کٹوانے کے لیے درخواست دی ہے۔‘‘ یہ دعویٰ انھوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا تھا۔ اس دوران کیجریوال نے شاہدرہ اسمبلی حلقہ کا ڈاٹا بھی دکھایا تھا اور اپنی بات کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کی تھی۔

اس معاملے میں دہلی بی جے پی کے صدر ویریندر سچدیوا نے کیجریوال پر جوابی حملہ کیا تھا۔ اب شاہدرہ کے ضلع مجسٹریٹ نے بھی کیجریوال کے دعووں کو غلط قرار دے دیا ہے۔ ’ایکس‘ پر کیے گئے پوسٹ میں شاہدرہ کے ضلع مجسٹریٹ نے لکھا ہے کہ ’’شاہدرہ اسمبلی حلقہ میں 29 اکتوبر 2024 سے اب تک صرف 494 فارم-7 موصول ہوئے ہیں۔ اس لیے یہ دعویٰ کہ بی جے پی کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ میں 11018 فارم-7 داخل کیے گئے ہیں، حقیقتاً غلط ہے۔‘‘


Share: