ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سینیگال : تماشائیوں میں تصادم کے بعد اسٹیڈیم کی دیوار گرنے سے آٹھ افراد ہلاک، 49افرادزخمی

سینیگال : تماشائیوں میں تصادم کے بعد اسٹیڈیم کی دیوار گرنے سے آٹھ افراد ہلاک، 49افرادزخمی

Sun, 16 Jul 2017 15:53:39    S.O. News Service

ڈاکار کا ڈیمبا ڈیؤپ،16؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)افریقی ملک سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار کے ڈیمبا ڈیؤپ سٹیڈیم میں دیوار گر جانے سے آٹھ افراد ہلاک اور49زخمی ہوگئے ہیں۔یہ واقعہ ڈیمبا ڈیؤپ اسٹیڈیم میں دو فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیلنے جانے والے میچ کے دوران پیش آیا۔اسٹیڈیم میں ا سٹیڈ ڈی بور اوریونین اسپورٹو اواکم کے درمیان لیگ کپ کا فائنل میچ ہو رہا تھا جس میں ایکسٹرا ٹائم میں اسٹیڈ ڈی بور کی ٹیم نے گول کر کے 2-1کی برتری حاصل کر لی جو کہ میچ کے اختتام تک محفوظ رہی۔آخری سیٹی بجتے ہی دونوں ٹیموں کے شائقین کی آپس میں لڑائی شروع ہو گئی۔ پولیس نے تماشایؤں کو روکنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا جس سے سٹیڈیم میں افراتفری پھیل گئی اور اسی بھگڈر میں دیوار گر گئی۔میدان سے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ دھویں میں دیوار پھلانگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مقامی خبر رساں ادارے اے پی ایس کے مطابق میدان میں ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موجود تھیں۔اسٹیڈیم میں موجود چیکا مابا ڈیؤپ، جن کے ایک دوست کی اس حادثے میں موت ہو گئی، نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے نے بتایا 'دیوار اچانک گر گئی اور ہمیں اسی وقت معلوم ہو گیا تھا کہ ہمارے جاننے والوں کی موت ہو گئی ہو گی کیونکہ دیوار سیدھی ان پر گری تھی'۔ملک کے صدر میکی سال کے ترجمان نے بتایا کہ سنیگال میں جاری انتخابی مہم اتوار کو اس واقعہ کے بعد معطل رہے گی اور کہا کہ ذمہ داران کو 'سزا ملنی چاہیے تاکہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔'


Share: