ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سید شاہ خسروحسینی سجادہ نشین درگاہ بندہ نوازؒ کی تہنیتی تقریب کو کامیاب بنانے کی اپیل

سید شاہ خسروحسینی سجادہ نشین درگاہ بندہ نوازؒ کی تہنیتی تقریب کو کامیاب بنانے کی اپیل

Fri, 18 Jan 2019 02:17:51    S.O. News Service

بیدر:17/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) سید شاہ محب اللہ حسینی زبیر بندہ نوازی ، شاہ ابراہیم قادری المعروف قادر قادری اور شاہ حامد محی الدین قادری الملتانی نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیا ن میں بتا یا ہے کہ تقدس مآب حضرت الحاج ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین درگاہ حضرت بندہ نواز ؒ جنہیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ’’ محسن ملت ‘‘ کا لقب عطا کیا گیا ہے ، اپنے والد بزرگوار کے تعلیمی مشن کو فروغ دے کر جنوبی ہند کی پہلی مائناریٹی یونیورسٹی خواجہ بندہ نواز ( کے بی این یونیورسٹی ) کاقیام عمل میں لاتے ہوئے اپنے والد گرامی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ہے ۔ اس نہایت ہی اہم وقابل فخر اقدام کی بنیاد پر مسلمانان دکن کے اس محسن کی احسان مندی کو خراج تحسین و تہنیت پیش کرتے ہوئے بیدر میں ایک عظیم الشان جلسہ تہنیت کاا نعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے ، یہ وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ آئندہ آنے والی نسل کو راہ ہدایت مل سکے ۔ ڈاکٹر الحاج محمد مقصود چند ااور ان کے احباب کی جانب سے خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی کے قیام کی مسرت میں حضرت سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی صاحب چانسلر خواجہ بندہ نوازؒ یونیورسٹی کے اعزاز میں مورخہ 19؍جنوری بروز ہفتہ بوقت شام 7:30بجے بمقام سی ایم سی گراؤنڈ نز د قدیم سرکاری دواخانہ بیدر میں ایک زبردست تہنیتی تقریب کاانعقاد عمل میں آرہاہے جو انتہائی قابل ستائش اقدام ہے ۔اس عظیم الشان تقریب کو ملیکارجن کھرگے چیرمین پی اے سی اپوزیشن لیڈرلوک سبھا ، محمد اظہر الدین ،ورکنگ پر یسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریش کمیٹی وسابق کپتان ہندوستانی کرکٹ ٹیم اور مولانا عبیداللہ خان اعظمی مخاطب کرنے والے ہیں۔ سید شاہ محب اللہ حسینی زبیر بندہ نوازی ، شاہ ابراہیم قادری المعروف قادر قادری اور شاہ حامد محی الدین قادری الملتانی نے عوام الناس سے بلا لحاظ مذہب وملت کثیر تعداد میں مع دوست واحباب شرکت کرنے اور کامیاب بناے نے کی اپیل کی ہے۔ 


Share: