ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سی بی آئی عدالت میں بابری مسجدمعاملے کی اگلی سماعت اب کل

سی بی آئی عدالت میں بابری مسجدمعاملے کی اگلی سماعت اب کل

Mon, 22 May 2017 21:18:36    S.O. News Service

لکھنؤ22مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)خصوصی سی بی آئی عدالت نے ایودھیا میں بابری مسجدکی شہادت کے معاملے میں اگلی سماعت کے لئے24مئی کی تاریخ مقررکی ہے۔عدالت نے آج کیس کی سماعت اس لئے ملتوی کر دی کیونکہ چھ ملزمان میں سے ایک ستیش پردھان آج عدالت میں حاضرنہیں ہوئے۔سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے سیاسی طور پر کافی ذمہ دار مانے جانے والے اس معاملے کی20مئی سے روزانہ کی بنیادپرسماعت شروع کی ہے اور اس معاملے میں ملزم پانچ وشو ہندو پریشد کے رہنماؤں کوضمانت دے دی تھی۔سپریم کورٹ نے 19اپریل کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت کو ہدایت دی تھی کہ وہ اس معاملے کی سماعت ایک ماہ کے اندر شروع کرے اوردوسال کے اندر اپنا فیصلہ دے۔سی بی آئی عدالت نے پہلے اس معاملے میں چھ ملزمان کو سمن جاری کرکے طلب کیاتھاجن میں سے رام بلاس ویدانتی سمیت پانچ عدالت میں حاضر ہوئے اورضمانت حاصل کرلی تھی۔


Share: