بھوپال، 13 مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے پیر کو صبح دارالحکومت بھوپال واقع سی ایم ہاؤس میں اپنے حامیوں، پارٹی رہنماؤں اور عام شہریوں کے ساتھ رنگوں کا تہوار ہولی دھوم دھام سے منائی۔ اس موقع پر انہوں نے لوگوں کو رنگ لگا کر ہولی کی مبارکباد دی۔ وزیر اعلی نے اس دوران کہا ہے کہ ہولی کا تہوار ہندوستان کے ثقافتی ورثے کی علامت ہے، جو سماجی ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ یہ رنگوں کا تہوار روایتی ہم آہنگی اور باہمی محبت کے اظہار کے ساتھ منائیں۔