ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سوشل میڈیا کا سہارا لے گی کانگریس، ضلعی سطح پر سونپی گئی ذمہ داری

سوشل میڈیا کا سہارا لے گی کانگریس، ضلعی سطح پر سونپی گئی ذمہ داری

Tue, 17 Jan 2017 23:29:18  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 17/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس اپنی پالیسیوں، پروگراموں کو ضلع سے لے کر اسمبلی سطح تک پہنچانے کے مقصد سے سوشل میڈیا کا سہارا لے گی۔سوشل میڈیا کے سہارے کانگریس مخالف پارٹیوں کی طرف سے پارٹی کے خلاف کئے جانے والے پروپیگنڈے کو روک کر مؤثر طریقے سے جواب بھی دے گی۔اس کے لیے  پارٹی نے ریاستی صدر راج ببر کی سفارش پر ریاست کے تمام اضلاع میں سوشل میڈیا کے ضلع اور شہر انچارج کو ذمہ داری سونپی ہے۔اتر پردیش کانگریس سوشل میڈیا کے تنظیم انچارج ایاز خان (اچھو)نے بتایا کہ ضلع اور شہر کی سطح پر مقرر کئے گئے سوشل میڈیا انچارج کی طرف سے اسمبلی اور بوتھ سطح پر سوشل میڈیا انچارج کی تقرری جلد ہی پوری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جس سے ریاست میں ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات میں سوشل میڈیا کے ذریعے سے کانگریس پارٹی کے امیدوار کے حق میں مضبوط اور موثر تشہیر کی جا سکے۔
 


Share: