نئی دہلی، 21؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے وزارت خزانہ میں چیف اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم پر آج تازہ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کاعہدے پر بنے رہنا رواداری ہے۔سوامی نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ اروند ایس نے نمو کو اوسط درجے کا،فسادکاماہرلیڈربتایاتھااور امریکہ سے دوائی کمپنیوں کے لیے بازار کھولنے کے معاملے پر ہندوستان کو ڈبلیو ٹی او میں گھیرنے کے لیے کہا تھا۔وہ سی ای اے ہیں، رواداری۔حالانکہ کینیا میں پیدا ہوئے ارجت پٹیل کے ریزرو بینک گورنر کے عہدے پرتقرری کی سوامی نے حمایت کر کے بہت سے لوگوں کو حیران کردیا ہے ۔ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے سبکدوش ہونے والے آر بی آئی گورنر رگھو رام راجن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے سابق ماہر اقتصادیات ذہنی طور پر مکمل طورہندوستانی نہیں ہیں اور اپنے پاس امریکہ کا گرین کارڈ رکھے ہوئے ہیں۔راجن کے ذریعہ دوسری مدت کار لینے سے انکار کے اعلان کے بعد سوامی نے جون میں اروند سبرامنیم کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں برخاست کئے جانے کامطالبہ کردیاتھا۔ان کا کہنا تھا کہ چیف اقتصادی مشیرنے اس وقت ہندوستان کے خلاف رخ اپنایا تھا جب وہ وزارت خزانہ سے جڑنے سے پہلے واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ میں ماہر اقتصادیات تھے۔اس وقت وزیر خزانہ نے سوامی کی باتوں کومسترد کرتے ہوئے کہا تھاکہ سی ای اے پرحکومت کو پورا بھروسہ ہے۔انہوں نے وقت وقت پر حکومت کو بہت سی قیمتی مشورے دئیے ہیں ۔سوامی نے اس وقت بظاہراپنی بات پر قائم رہتے ہوئے کہا تھا کہ محب وطن بتایا جا رہا ہے کوئی ہندوستانی اگر کسی دوسرے ملک کو جہاں کہ وہ کام کررہاہو ، ہندوستان کا بازو مروڑنے کی صلاح دیتا ہو اور اسے معاف کیا جاتا ہو تو میں اپنے مطالبہ کو واپس لیتا ہوں۔سبرامنیم سوامی کو بی جے پی قیادت والی این ڈی اے حکومت نے اکتوبر 2014میں سی ای اے بنایا تھا۔اس سے پہلے اس عہدے پررگھو رام راجن تھے جو اس وقت ریزرو بینک کے گورنر ہیں۔راجن کوستمبر2013میں آر بی آئی میں بھیجاگیاتھا۔ٹوئٹرپرایک شخص نے سوامی پر راجن اور پٹیل کے معاملے میں دوہرامعیاراپنانے کا الزام لگایا توسوامی نے جھلاکرکہاکہ اگر آپ فرق نہیں بتا پا رہے ہیں تو، آپ بیوقوفوں کے طبقے کے ہیں۔سوامی نے کل ایک ٹوئٹ میں کہا تھاکہ یہ سوال بالکل احمقانہ ہو گے کہ میں پٹیل کی اس لیے تنقید کروں گاکیوں کہ وہ کینیامیں پیدا ہوئے ہیں۔