ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سنگھ عہدیدار نے کا الزام، کہا:میڈیا بیرون ملک ہندوستانیوں پر حملوں کو بڑھاچڑھا کر پیش کر رہا ہے

سنگھ عہدیدار نے کا الزام، کہا:میڈیا بیرون ملک ہندوستانیوں پر حملوں کو بڑھاچڑھا کر پیش کر رہا ہے

Tue, 14 Mar 2017 19:16:31    S.O. News Service

کوچی، 14/مارچ (ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آرایس ایس)کے خارجہ امور کے ایک عہدیدار نے میڈیا پر بیرون ملک میں ہندوستانیوں پر ہونے والے اکا دکا حملوں کو بڑھاچڑھا کر پیش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ان کے مطابق کچھ اکا دکا حملے ہو رہے ہیں، لیکن انہیں کافی بڑا بتا دیا جاتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ ہندوستانیوں کی بھی غلطی رہی ہے اور ہمیں ہر چیز کو ایک ہی ترازو سے نہیں تولنا  چاہیے،حالانکہ انہوں نے ان حملوں کی شدید تنقید بھی کی۔آر ایس ایس عالمی محکمہ کے کوآرڈی نیٹر سدانند اسپرے نے بیرون ملک ہندوستانیوں پر حملوں کی شدید تنقید کی اور کہا کہ ایسے واقعات پر روک لگائی جانی چاہیے۔انہوں نے پیر کو کہاکہ میڈیا کئی بار واقعہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے، ہاں کچھ واقعات تشہیر کرنے کے قابل ہیں اور یہی میڈیا کی فطرت ہے۔غورطلب ہے کہ امریکہ میں حال ہی میں ہندوستانیوں پر ہوئے حملوں کے سلسلے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ واقعات بڑھاچڑھاکر پیش مت کیجئے۔اسپرے نے یوگنڈا میں 1960کی دہائی میں ہندوستانیوں پر ہوئے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ہر ہندوستانی پر حملہ کیا گیا اور اسے ملک سے باہر نکالا گیا، خاص طور پر سے عیدی امین کی حکومت کے دوران۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا یہ سب امریکہ میں ہو رہا ہے؟ یہ آسٹریلیا میں ہو رہا ہے؟ اسپرے نے کہاکہ ہمیں سب کچھ ایک ہی بریکٹ میں نہیں رکھنا چاہیے، ہندوستانیوں کی حفاظت کے لیے وہاں کئی امریکی ہیں۔اسپرے یہاں منعقد ایک پروگرام کے بعد منعقد بات چیت سیشن میں امریکہ میں ہندوستانیوں پر حملوں کے سلسلے میں پوچھے جا رہے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔آسٹریلیا کے ملبورن میں ہندوستانیوں پر حملوں کا ذکر کرتے ہوئے اسپرے نے کہا کہ کچھ معاملات میں غلطی ہندوستانیوں کی بھی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملبورن واقعہ پر میڈیا کی رپورٹوں سے ایسا لگتا تھا کہ تمام ہندوستانیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس لیے میں نے مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ تمام ہندوستانیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،چیزوں کو بڑھاچڑھا کر پیش کرنا میڈیا کی عادت ہے۔


Share: