ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سمرتی ایرانی نے سیریکلچر کے شراکت داروں کی میٹنگ طلب کی

سمرتی ایرانی نے سیریکلچر کے شراکت داروں کی میٹنگ طلب کی

Thu, 09 Feb 2017 11:05:04    S.O. News Service

بنگلورو،8؍فروری(ایس او نیوز)مرکزی وزیر پارچہ جات سمرتی ایرانی نے 10دسمبر کو نئی دہلی میں سیریکلچر کے شراکت داروں کی میٹنگ طلب کی ہے ،تاکہ اس صنعت کے موجودہ موقف اور مستقبل کے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیاجاسکے ۔یہاں جاری کردہ سرکاری ریلیز کے مطابق اس میٹنگ میں بین وزارتی مسائل پر تبادلہ خیال اور آنے والے چیلنج پر غور کیا جائے گا تاکہ ریشم انڈسٹری کی دیرپا ترقی کو یقینی بنایا جاسکے ۔اس میٹنگ کے نتائج سے توقع ہے کہ قومی پارچہ جات پالیسی کے دستاویز کیلئے معلومات فراہم ہوسکے گی، جس کو وزارت نے حتمی شکل دے دی ہے ۔اس میٹنگ میں ایرانی کے علاوہ وزیر فائنانس ارون جیٹلی ' وزیر سائنس و ٹکنالوجی ڈاکٹر ہرش وردھن ' وزیر دیہی ترقی نریندر سنگھ تومر، وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ ' مملکتی وزیر پارچہ جات اجئے تانتا اور کے ایم ہنومنتپیا صدرنشین سنٹرل سلک بورڈ بھی شرکت کریں گے ۔سیری کسانوں سمیت 150 مندوبین ' سیڈ کو کون گروورس ' چوکی ریرنگ سنٹرس ' ریلرس ' آٹو میٹک ریلنگ مشین انٹرپرینر' ریٹیلرس ' برآمد کنندگان ' اسٹیٹ سیریکلچر محکمہ ' بینکرس ' سنٹرل سلک بورڈ ' نبارڈ ' نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی اینڈ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن کے ذمہ دار بھی شرکت کرتے ہوئے اپنی رائے کا تبادلہ کریں گے ۔
 


Share: