ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سماجوادی پریوارمیں کشیدگی کی نئی لہر:اکھلیش یادو نے چچا شوپال سمیت چار وزراء کوبرخاست کیا

سماجوادی پریوارمیں کشیدگی کی نئی لہر:اکھلیش یادو نے چچا شوپال سمیت چار وزراء کوبرخاست کیا

Sun, 23 Oct 2016 19:03:28  SO Admin   S.O. News Service

وزیراعلیٰ نے پارٹی توڑنے کی خبرکومستردکیا،ملائم سنگھ نے چھ سال کیلئے رام گوپال یادوکوپارٹی سے نکالا ؍رام گوپال نے کارکنان کوخط لکھا،کہا،اکھلیش کے خلاف سازش رچی گئی،امرسنگھ کے قریبی وزیراعلیٰ کے نشانہ پر
لکھنو23اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے آج اپنے چچا شوپال سنگھ یادو سمیت تین کابینہ اور ایک وزیر مملکت کو کابینہ سے برخاست کر دیا۔شاہی محل کی جانب سے یہاں جاری ایک بیان کے مطابق گورنر رام نائک نے وزیراعلیٰ کی سفارش پروزیرشیو پال سنگھ یادو، نارد رائے، اوم پرکاش سنگھ اوروزیرمملکت(آزادانہ چارج)سیدہ شاداب فاطمہ کو عہدے سے برخاست کر دیاہے۔اسی درمیان ملائم سنگھ یادونے رام گوپال یادوکوپارٹی سے چھ سال کیلئے نکال دیاہے ۔بیان کے مطابق ان چاروں وزراء کومعزول کرنے سے متعلق فائل گورنر کی منظوری کے لئے آج ہی شاہی محل کو حاصل ہوئی تھی۔معلوم ہو کہ وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے سماج وادی پارٹی کواسمبلی ہاؤس پارٹی کی میٹنگ میں ان وزراء کوبرخاست کرنے کااعلان کیاتھا۔وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے اپنے حامی ممبران اسمبلی اور وزراء کے ساتھ میٹنگ میں یہ فیصلہ لیااور وزراء کی برطرفی کاخط گورنررام نائک کو بھیج دیا۔اکھلیش نے شیو پال اور اپنے درمیان جاری جنگ کو نئی شکل دیتے ہوئے یہ قدم ایسے وقت اٹھایاہے جب ایس پی سپریمو ملائم سنگھ یادو پیر کو پارٹی اراکین اسمبلی، وزراء اور قانون ساز کونسل کے اراکین کے ساتھ اہم میٹنگ کرنے جارہے ہیں۔ایسے میں سب کی نظریں اس میٹنگ کے بعدملائم سنگھ یادوپرہوں گی۔تاہم اکھلیش یادو نے ٹوٹ کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی نہیں توڑ رہا ہوں، لیکن جو کوئی بھی امر سنگھ کے ساتھ ہے، ان کے خلاف کارروائی کروں گا۔اکھلیش نے ساتھ ہی کہاکہ ملائم سنگھ یادو جی سے میری کوئی ناراضگی نہیں ہے۔میں پوری زندگی ان کی خدمت کروں گا۔میں 3نومبر کو انتخابی مہم کیلئے رتھ یاترا نکال رہا ہوں اور 5نومبر کو سماج وادی پارٹی کی سلورجبلی پروگرام میں بھی جاؤں گا۔وہیں اکھلیش کے قریبی مانے جانے والے ایک رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ امر سنگھ کاکوئی بھی قریبی اس حکومت میں نہیں رہے گا اور اگر کسی نے میرے خاندان میں شگاف ڈالنے کی کوشش کی، تو مجھے پتہ ہے کہ ان سے کس طرح نمٹنا چاہئے۔اس سے پہلے پارٹی جنرل سکریٹری اور اکھلیش کے قریبی رام گوپال یادو نے کارکنوں کو خط لکھ کر اکھلیش مخالفین پر نشانہ لگایا ہے۔رام گوپال نے لکھا ہے کہ اکھلیش کو شکست دینے کی سازش ہو رہی ہے۔ثالثی کرنے والے لوگ گمراہ کر رہے ہیں۔صلح کی کوشش اکھلیش کا سفر روکنے کی سازش ہے، کیونکہ اکھلیش کا دورہ مخالفین کے گلے کی ہڈی بن گئی ہے۔رام گوپال نے اپنی خط میں حامیوں اور کارکنوں سے اکھلیش کے ساتھ متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’’جہاں اکھلیش، وہیں جیت‘‘کانعرہ بھی دیاہے ۔تاہم ممبئی میں صحافیوں نے جب رام گوپال سے اس بابت سوال پوچھا تو انہوں نے کچھ بھی بولنے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق ناراض چل رہے اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ ملائم سنگھ یادو پہلے امر سنگھ کے ساتھ ناطہ توڑیں، تبھی حالات معمول پرہوں گے۔سماج وادی پارٹی کے پانچ سینئر رہنماؤں نریش اگروال، بینی پرساد ورما، ریوتی رمن سنگھ، ماتا پرساد اور کرنموی نندا کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں اکھلیش نے یہ باتیں کہیں۔


Share: