ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سفری پابندیوں پر نیویارک میں یمنی باشندوں کا مظاہرہ

سفری پابندیوں پر نیویارک میں یمنی باشندوں کا مظاہرہ

Sat, 04 Feb 2017 12:01:55    S.O. News Service

نیویارک،3؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)نیویارک میں سینکڑوں یمنی اور دیگر مسلم امریکی شہریوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ان مسلم افراد نے بروکلین سٹی ہال کے سامنے کھلے آسمان تلے نماز بھی ادا کی۔ منتظمین کے مطابق اس مظاہرے میں ایک ہزار افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر متعدد مسلم دکان داروں نے اپنی اپنی دکانیں بھی بند رکھیں۔ اس مظاہرے میں شریک افراد ’مسلمانوں پر پابندیوں کے خلاف متحد‘ اور ’ریاست ہائے متحدہ امریکا‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ خیال رہے کہ نیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ جمعے کو سات مسلم ممالک کے شہریوں کو امریکا میں داخلے سے روکنے کے لیے ایک انتظامی حکم نامہ جاری کیا تھا۔


Share: