بنگلور ،2 ؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستان نے بدھ کی رات ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں انگلینڈ کو ہرا دیا لیکن اس میچ کے دوران سریش رینا کے ایک چھکے سے 6 سال کا ایک بچہ زخمی ہو گیا، بچے کو رینا کا ایک چھکا اس کے بائیں بازو میں آکر لگا، اسے میڈیکل سینٹر لے جایا گیا، جہاں علاج کیا گیا، زخمی ہونے کے بعد بھی بچے نے اسٹیڈیم لوٹ کر مکمل میچ دیکھا۔ بتا دیں کہ یجویدر چہل (6/25 وکٹ) کی زبردست بولنگ اور رینا۔دھونی کی شاندار بیٹنگ کی مدد سے ہندوستان نے ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دی۔