ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / سری نگر میں سی آر پی ایف قافلے پر فائرنگ، 3جوان زخمی

سری نگر میں سی آر پی ایف قافلے پر فائرنگ، 3جوان زخمی

Mon, 03 Apr 2017 20:49:00  SO Admin   S.O. News Service

سری نگر ، 3؍اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )جموں کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں مرکزی ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف )کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے میں تین نوجوان شہید ہو گئے ہیں ۔ابتدائی معلومات کے مطابق، سی آر پی ایف جوانوں کا قافلہ پنتھا چوک کے پاس سے گزر رہا تھا، تبھی کچھ مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا،اس حملے کے بعد فوج نے پورے علاقے کو گھیر لیا اور حملہ آوروں کی تلاش میں مصروف ہوگئی ۔جموں کشمیر کے نوہٹا میں سی آر پی ایف کیمپ پر ہوئے گرینیڈ حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا تھا۔اس حملے میں 11دیگر جوان بھی زخمی ہو گئے تھے۔ان میں سی آر پی ایف کے چار اور سات پولیس جوان شامل تھے۔موصولہ اطلاع کے مطابق، نوہٹا علاقے کے گنج بخش پارک کے ٹھیک سامنے دہشت گردوں نے اتوار کی شام تقریبا 7بجے پولیس کیمپ پر گرینیڈ پھینکا، ایک پولیس افسر نے بتایا کہ حملے کے وقت پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹیسے واپس لوٹ رہے تھے۔


Share: