ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سری لنکا کے کپتان میتھیوز چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا کے دورے سے باہر،ٹیم کا انتخاب

سری لنکا کے کپتان میتھیوز چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا کے دورے سے باہر،ٹیم کا انتخاب

Tue, 07 Feb 2017 11:53:12    S.O. News Service

کولمبو،6؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز ہیمسٹرنگ چوٹ کی وجہ سے اس ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے تین ٹی 20 کرکٹ میچوں کی سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ کپتان انجیلو میتھیوز ہیمسٹرنگ چوٹ کی وجہ سے اس ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ٹیم کا اعلان منگل کو کیا جائے گا۔ میتھیوز ٹخنوں میں موچ کی وجہ سے جنوبی افریقہ دورہ درمیان میں چھوڑ کر لوٹ آئے تھے۔ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 میچ 17 فروری کو میلبورن، 19 فروری کو جیلوگ اور 22 فروری کو ایڈیلیڈ میں کھیلے جائیں گے۔


Share: