ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سروس ٹیکس کی مبینہ چوری کے معاملے میں ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو نوٹس

سروس ٹیکس کی مبینہ چوری کے معاملے میں ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو نوٹس

Fri, 10 Feb 2017 12:36:06    S.O. News Service

نئی دہلی،9؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو مبینہ طور پر سروس ٹیکس ادا نہیں کئے جانے پر سروس ٹیکس محکمہ نے نوٹس بھیج کر 16 فروری کو محکمہ میں موجود ہونے کی ہدایات دی ہیں۔ نوٹس میں کہا گیاکہ خزانہ قانون، 1994 کی دفعات اور قواعد و ضوابط کے سلسلے میں سروس ٹیکس کی غیر ادائیگی کو لے کراپنے خلاف تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جانی ہے، میرے پاس یہ یقین کرنے کی وجہ ہے کہ آپ کے پاس اس تحقیقات سے منسلک حقیقت یا اور دستاویزات ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو مرکزی مصنوعات کی فیس ایکٹ کے تحت بلایا جاتا ہے۔ٹیکس معاملات کی تحقیقات کے لئے 16 فروری کو دفتر میں موجود ہونا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر ثانیہ مرزا طے وقت میں دفتر میں موجود ہو کر سروس ٹیکس سے منسلک معاملات کا تشفی بخش جواب نہیں دے پائیں تو اس کے لئے ان کو سزا بھی دی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ 30 سال کی ثانیہ مرزا خواتین ڈبلز میں نمبر ون کھلاڑی رہ چکی ہیں۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کرنے والی ثانیہ اب تک 6 گرینڈسلیم جیت چکی ہیں، اس میں خواتین ڈبلز زمرے کے تین اور مکسڈ ڈبلز کے تین خطابات شامل ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس کے ساتھ خواتین ڈبلز زمرے میں کامیاب جوڑی بنا کر وہ بہت سے خطاب اپنے نام کر چکی ہیں۔ ثانیہ کو عظیم ارجن ایوارڈ کے علاوہ پدم شری اور پدم وبھوشن سے بھی نوازا جا چکا ہے۔


Share: