ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سرجیکل اسٹرائک کے لئے بی جے پی نے فوج کی بہادری کی تعریف کی

سرجیکل اسٹرائک کے لئے بی جے پی نے فوج کی بہادری کی تعریف کی

Sat, 29 Sep 2018 11:42:33    S.O. News Service

نئی دہلی،29؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پاکستان کے خلاف 2016 میں کنٹرول لائن کےپارسرجیکل اسٹرائک کے حوالے سے ہفتے کے روزمسلح افواج کی بہادری کی تعریف کی۔

پارٹی کے سرکاری ٹوئٹس میں ایک ویڈیو پیغام کے ساتھ کہا گیا ہے، ’’ ہم سرجیکل اسٹرائک کرنے والے بہادرفوجیوں کے بے مثال بہادری کو سلام کرتے ہیں‘‘۔ ویڈیوفوٹیج میں آرمی کے کامیاب سرجیکل اسٹرائک کے مناظراور وزیراعظم نریندرمودی کی تقریریں اورانٹرویو کے دوران تبصروں کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔

بی جے پی کی انفارمیشن اورٹیکنالوجی (آئی ٹی) سیل کے سربراہ امت مالویہ نے جمعہ کی شام میں ایک ٹوئٹ میں کہا ’’ دو سال قبل، 28/29 ستمبر کی درمیانی رات کو ہندوستان نے سرحد پاردشمنوں کے کیمپوں پرحملہ کیا تاکہ اپنے فوجیوں کے بزدلانہ قتل کا بدلہ لے سکیں۔


Share: