ریاض،6جنوری(آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب میں معاشی خود کفالت کے لیے عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے اشتراک سے سرمایہ کاری کے پروگرام سعودی عرب سافٹ بینک ویژن پروگرام میں مزید کئی کمپنیاں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔اوریکل لیری لاری الیسن، اپیل کمپنی، کوالکوم، فوکسکون برائے مالیاتی کوریج فنڈ اور سافٹ بنک ٹیکنالوجی کریشر انڈیکسز کی جانب سے شمولیت کے بعد سعودی عرب سافٹ ویژن فنڈ میں سرماریہ کا حجم اپنی مقرر مدد سے کئی ہفتے قبل ہی 100ارب ڈالر سے تجاوز کرسکتا ہے۔یہ فنڈ جاپان کے سوفٹ بینک گروپ کارپوریشن اور سعودی سرکاری سرمایہ کاری فنڈ نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے۔اس کی کل مالیت ایک سو ارب ڈالرز ہوگی۔ مگر توقع ہیکہ سافٹ ویژن فنڈ اپنے مقررہ ہدف تک وقت سے پہلے ہی پہنچ سکتا ہے کیونکہ عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی بڑی تعداد اس فنڈ میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔
سوفٹ بنک کا کہنا ہے کہ وہ اس فنڈ کے لیے کم سے کم 25ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔ وہ سعودی عرب کے سرکاری سرمایہ کاری فنڈ سے مزید رقوم دینے کے لیے بھی بات چیت کررہا ہے اور اس کی مالیت بڑھا کر 45ارب ڈالرز کی جا سکتی ہے۔ڈوئچے بنک ڈیبٹ سیکیورٹیز کے انچارج اور یو بی ایس بنک کے سابق سرماریہ کار راجیف میسرا کی سعودی وژن فنڈ میں شمولیت اہم ترین اضافہ ہے جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری میں مزید اضافے کی ایک نئی راہ ہموار ہوئی ہے۔
اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق سعودی سافٹ بینک ویژن فنڈ کا مرکزی نکتہ جس پر تمام توجہ مرکوز کی گئی ہے وہ جدید ٹیکنالوجی کمپنیوں، مصنوعی ذہانت کے استعمال ہونے والے آلات، روبوٹ ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ سے متعلقہ اشیاء تیار کرنے والی فرموں کو شامل کرنا ہے۔ اس ضمن میں اہم پیش رفت اس وقت آئی جب ٹیکنالوجی امریکی کمپنی ایپل نے بھی سعودی سافٹ ویژن بنک میں ایک ارب ڈاالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔سنہ 2014ء کے آخر میں آلات سماعت تیار کرنے والی کمپنیبیسٹ نے تین ارب ڈالر اور گزشتہ برس چین کی مواصلاتی کمپنی نے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ پچھلے ماہ سافٹ بینک نے One Webمیں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کار کا اعلان کیا تھا۔ سافٹ بینک فنڈ میں خود سعودی عرب کی سرمایہ کار حجم 45ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے۔