ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریپ گروبابارام رحیم کے گناہوں کی سزاپرآج لگے گی آخری مہر، سیکورٹی کے سخت بندوبست

ریپ گروبابارام رحیم کے گناہوں کی سزاپرآج لگے گی آخری مہر، سیکورٹی کے سخت بندوبست

Mon, 28 Aug 2017 10:37:36    S.O. News Service

پچکولا، 27اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ریپ گروبابا گرمیت رام رحیم کو  سی بی آئی کی خصوصی عدالت روہتک جیل میں بنے خصوصی کورٹ میں سزا کا اعلان کرے گی۔سزا کے اعلان کے پیش نظر صوبے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔رام رحیم کو روہتک کی جیل میں دوپہر ڈھائی بجے کورٹ سزا سنائے گی۔جج ہوائی راستے سے روہتک جیل آئیں گے۔اس درمیان سرسا میں ڈیرہ سچا سودا کے ہیڈ کوارٹر کے پاس دو خواتین 32لاکھ روپے کیش کے ساتھ پکڑی گئیں ہیں۔یہ دونوں خواتین پولیس ناکے پر تلاشی کے دوران پکڑی گئیں۔ان خواتین سے صدر پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔پیسہ ڈیرہ سچا سودا کے ہونے کا شک ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رام رحیم کے فیصلے کے پیش نظر ہریانہ میں تمام اسکول کالج  بند رہیں گے۔پنجاب کے مالوا کے 13اضلاع برنالا، بھٹڈا، فتح گڑھ صاحب، فریدکوٹ،فجلیکا، فیروزپور، لدھیانہ، مانسا، مونگا، موہالی، مکتسر، پٹیالہ اور سگرر میں اسکول کالج بند رہیں گے، باقی پنجاب میں اسکول کالج کھلیں گے،سرکاری دفتروں میں کہیں بھی چھٹی نہیں ہے۔دوسری طرف ہریانہ تشدد کو لے کر ڈی جی پی بی ایس سندھو نے کہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 38پہنچ گئی ہے۔پچکولا میں 32اور سرسا میں 6لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

سادھوی سے عصمت دری کا مجرم بابا گرمیت رام رحیم کو کل اس کے گناہوں کی سزا ملنے والی ہے۔ہائی کورٹ نے اس کے لئے ہریانہ حکومت کو خصوصی انتظام کرنے کو کہا ہے۔ جج کو ہوائی راستے سے جیل لے جایا جائے گا۔سی بی آئی عدالت کے جج کے جانے کے لئے پورا نظام کیاگیاہے۔جیل میں جیوڈشیل آفیسر، عملے کی سیکورٹی کا نظام ہے۔

غور طلب ہے کہ 25اگست کو جب سی بی آئی کی عدالت نے رام رحیم کو عصمت دری کا مجرم قرار دیا تھا تو اس کے حامیوں پچکولا میں جم کر آنگ مچایاتھا۔ایسے حالات کے پیش نظر اس بار سزا کا اعلان جیل میں بنائی گئی عدالت میں ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اب کل جیل میں لگنے والی عدالت رام رحیم کو 7-10سال تک کی سزا سنا سکتی ہے۔15سال پہلے ایک سادھوی نے نامعلوم خط بھیج کر بابا پر ریپ کا الزام لگایا تھا۔


Share: