ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / راہل گاندھی نے کانگریس کی راجستھان یونٹ کے ساتھ میٹنگ کی

راہل گاندھی نے کانگریس کی راجستھان یونٹ کے ساتھ میٹنگ کی

Thu, 18 May 2017 00:17:09    S.O. News Service

نئی دہلی17مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے راجستھان کے رہنماؤں کی اہم میٹنگ کی صدارت کی۔اگلے سال ہونے والے ریاستی انتخابات کے پیش نظر یہ میٹنگ ہوئی۔میٹنگ میں شامل ہونے والے رہنماؤں میں راجستھان کے کانگریس کے انچارج جنرل سکریٹری اشوک گہلوت اور ریاست یونٹ کے صدر سچن پائلٹ تھے۔راہل نے ٹویٹ کیاکہ راجستھان کے سینئر لیڈروں اور ممبران اسمبلی کے ساتھ ملاقات اچھی رہی۔


 


Share: