ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / رانے بتائیں کہ پاریکرسے خفیہ میٹنگ میں کیابات ہوئی؟ گوامیں حکومت سازی میں ناکام دگ وجے سنگھ نے کانگریسی لیڈرکی ملاقات پراٹھائے سوال

رانے بتائیں کہ پاریکرسے خفیہ میٹنگ میں کیابات ہوئی؟ گوامیں حکومت سازی میں ناکام دگ وجے سنگھ نے کانگریسی لیڈرکی ملاقات پراٹھائے سوال

Wed, 15 Mar 2017 21:41:19    S.O. News Service

نئی دہلی15مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گوامیں پارٹی میں انتشار کے بعد کانگریس لیڈروں کے نشانے پر آئے گوا اسمبلی انتخابات کے انچارج دگ وجے سنگھ نے اب اس حکومت نہ بنا پانے کی ذمہ داری سے بچتے ہوئے بسوجت چتیرج پی رانے پرٹھیکرا پھوڑ دیا ہے۔ گوا کے والپور سے کانگریس ممبر اسمبلی اور سبکدوش ہونے والے اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر بسوجت چتیرج پی رانے نے پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے بعد کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کو اپنا استعفیٰ سونپے جانے کے بعد دگ وجے سنگھ نے کہا ہے کہ رانے کو پارٹی میں یہ بتانا ہوگا کہ وہ گوا کے وزیراعلیٰ منوہر پریکرکے ساتھ ہوٹل میں کافی کے ساتھ کیا کر رہے تھے؟۔ انہوں نے کہا کہ رانے کو پارٹی میں اس کی صفائی دینی ہوگی۔ ممبراسمبلی بسوجت چتیرج رانے نے پارٹی کو اپنا استعفی سونپنے پر کہا کہ انہیں پوری امیدہے کہ راہل گاندھی ان کی باتوں کا جواب دیں گے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو وہ اور کچھ دیگر رہنما سوچیں گے کہ پارٹی میں رہنا ٹھیک ہوگایانہیں۔ رانے نے اس سے پہلے بھی قیادت پرسوال اٹھائے تھے۔ 


Share: