گوہاٹی، 3؍اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )آسام کے دارالحکومت گوہاٹی ریلوے اسٹیشن پر پیر کی صبح جی آر پی نے 10لاکھ روپے کی قیمت کا ایک کلو گرام براؤن سوگر برآمد کیا ہے۔اس سلسلے میں دو اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتارکئے گئے اسمگلروں کی شناخت انل کمار گپتا( 40)اور سومیت کمار گپتا (34)کے طور پر کی گئی ہے۔دونوں اتر پردیش کے بریلی ضلع کے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔جی آر پی ذرائع نے بتایا کہ دونوں اسمگلر براؤن سوگر کو ناگالینڈ کے ڈیماپور سے لے کر راجدھانی ایکسپریس کے اے- 1کوچ میں سوار ہوئے تھے، جیسے ہی ٹرین گوہاٹی ریلوے اسٹیشن پر پہنچی ،جی آر پی نے باقاعدہ تلاشی مہم کے دوران دونوں کے سامانوں کی جانچ کی، تو اس کے اندر سے ایک کلو گرام براؤن سوگربرآمد کیا گیا۔گوہاٹی جی آر پی تھانے میں اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کر کے دونوں سے باریکی سے تفتیش کی جا رہی ہے،براؤن سوگر کو لے کر دونوں بریلی جا رہے تھے۔