ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دی نیو کالج چنئ کے شعبہ اردو نے منایا "جشن یوم اردو"

دی نیو کالج چنئ کے شعبہ اردو نے منایا "جشن یوم اردو"

Wed, 08 Feb 2017 00:55:49    S.O. News Service

چینائی 7 فروری (موصولہ رپورٹ/ ایس او نیوز) دی نیو کالج چنئ کے شعبہ اردو کا "جشن یوم اردو" نہایت تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا، پروگرام میں پروفیسر ڈاکٹر قاضی حبیب احمد صاحب نے خصوصی خطاب فرماتے ہوئے اُردو زبان پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

معتمد اعزازی نیو کالج  اے محمد اشرف صاحب نے پروگرام کی صدارت کی، نیو کالج کے پرنسپال ڈاکٹر میجر زاہد حُسین نے استقبالیہ اور صدر شعبہ اردو نیو کالج ڈاکٹر محمد طیب علی نےمہمانوں کا تعارف پیش کیا۔مہمان اعزازی کے طور پر جناب الحاج کاکا انیس احمد صاحب عمری، رکن میاسی، نائب معتمد اعزازی جامعہ دارالسلام عمر آباد، جناب ڈاکٹر محمد عبیدالرحمن صاحب احساس، سابق صدر شعبہ اردو نیو کالج اعزازی مہمان کے طور پر شریک رہے۔ نائب صدر اردو اسوسئیشنپروفیسر غیاث احمد نے نظامت کی، کاکا ہشیم نے  ہدیہ تشکر پیش کیا۔ اس موقع پر ترانہ نیو کالج پیش کیا گیا جوشاداب بے دھڑک صاحب کا لکھا ہوا ہے، اردوادبی ماہنامہ رہنمائے وقت کا اجرا بھی عمل آیا، طلباء عزیز میں انعامات تقسیم کئے گئے،کاکا ہشیم، اسٹوڈنٹ سکریٹری اردو اسوسئیشن کو شعبہ کا اول انعام اور طالب علم آف کو اردو ستارہ انعام سے نوازا گیا،مہمانوں کی خدمت میں تحفہ جات پیش کئے گئے، جس کا اعلان پروفیسر مظفر الدین صاحب نے کیا، مزاحیہ شعری نشست کا بھی انعقاد عمل میں آیا، جس کی شروعات پروفیسر سید شبیر حسین کی حمد سے ہوئی ، طالب علم آصف نے غزل سنائی، شاداب بے دھڑک اور راحت حرارت نے محفل کو قہقہے لگانے پر مجبور کیا، اس شعری نشست کی نظامت پروفیسر ڈاکٹر عبید الرحمن صاحب نے کی، جناب الحاج سی عبد المالک صاحب، اعزازی خازن، نیو کالج کی خاص سرپرستی اس جشن یوم اردو میں بطور خاص رہی، پروگرام کا افتتاح طالب علم محمد جمال الدین کی قراءت قرآن مجید سے ہوئی، سامعین میں اردو دوست احباب، اساتذہ، پروفیسرس اور کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت فرمائی۔

(رپورٹ: ڈاکٹر طیب خرادی، صدر شعبہ اردو، دی نیو کالج چنئ)


Share: