ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دہلی سے متصل نوئیڈا میں لڑکی کی اجتماعی عصمت دری

دہلی سے متصل نوئیڈا میں لڑکی کی اجتماعی عصمت دری

Wed, 15 Mar 2017 19:50:27    S.O. News Service

نوئیڈا، 15/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہولی کے دن دو نوجوانوں نے ایک لڑکی کو اغوا کر کے اس کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی، جب لڑکی نے احتجاج کیا تو دونوں نے اس کے گلے میں پھندا لگا کر اس کو قتل کرنے کی کوشش کی۔پولیس سب انسپکٹر (گریٹر نوئیڈا)اجے کمار نے بتایا کہ چچولا گاؤں میں رہنے والی پریا (فرضی نام)ہولی کے دن دوپہر بعد اپنے گھر میں کام کر رہی تھی، تبھی وہاں پر نتن اور پروین نامی دو نوجوان آئے،دونوں نے لڑکی کو زبردستی اغوا کر لیا اور اپنے گھر میں لے گئے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں نے لڑکی کے ساتھ مار پیٹ کرکے اجتماعی عصمت دری کی، جب لڑکی نے اس کی مخالفت کی،تو اس کے گلے میں  پھندہ لگا کر قتل کرنے کی کوشش کی، لڑکی کے شور مچانے پر راستے سے جا رہے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن دونوں ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔سی او نے بتایا کہ واقعہ کی رپورٹ گزشتہ رات کو متاثرہ کے اہل خانہ نے درج کرائی ہے،متاثرہ کو علاج کے لیے نوئیڈا کے ضلع اسپتا ل میں داخل کرایا گیا ہے۔
 


Share: