کوئمبٹور، 4 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )یہاں کے ایک اسپتا ل کی طرف سے دماغی طورپر مردہ قرار دے دی گئی 24سالہ خاتون نے اپنے جسم کے اہم اعضاء کو عطیہ کرکے پانچ مریضوں کو نئی زندگی دی ہے۔سڑک حادثے کے بعد عورت دماغی طورپر مردہ ہو گئی تھی ۔2 ؍اکتوبر کو پوترتا نامی خاتون اس وقت حادثہ کا شکار ہو گئی تھی جب وہ اپنے شوہر اور تین ماہ کے بچے کے ساتھ ایک دو پہیہ گاڑی پر جا رہی تھی۔اسپتال کی طرف سے جاری ایک ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ انہیں اسپتا ل میں داخل کرایا گیا اور دماغ میں چوٹ کی وجہ سے وہ کوما میں چلی گئی تھی ۔اس میں بتایا گیا ہے کہ ان کے دماغی طورپر مردہ ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے ان کے خاندان کی رضامندی سے دیگر مریضوں میں ٹرانسپلانٹیشن کے لیے ان کے جسم کے اعضاء نکال لئے ۔