ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / خواتین کارکنوں کو سبریمالا مندر کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی: حکومت

خواتین کارکنوں کو سبریمالا مندر کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی: حکومت

Tue, 27 Dec 2016 21:10:43    S.O. News Service

سبریمالا /کیرالہ، 27/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کیرالہ حکومت نے کہا کہ بھوماتا بریگیڈ کی چیف ترپتی دیسائی کوبھگوان ایپا مندر میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے کہ دیسائی کا منصوبہ 100خواتین کو لے کر سبریمالا کے اس مندر میں جانے کا ہے، مندر میں 10سے 50سال کی عمر کی لڑکیوں اور خواتین کے داخلہ پر پابندی ہے۔ریاستی وزیر کڑکم پلی سریندرن نے کہاکہ سبریمالا مندر انتظامیہ تروان کو ر دیوسوم بورڈ (ٹی ڈی پی)کے ہاتھ میں ہے اور اس کی روایات اور قوانین ہر کسی پر لاگو ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام عمر کی عورتوں کے داخلہ کا معاملہ سپریم کورٹ میں پہلے سے چل رہا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے روایات اور رسم رواج میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔سی پی ایم کی قیادت والی ایل ڈی ایف حکومت نے گزشتہ ماہ سپریم کورٹ میں داخل کئے گئے   حلف نامے میں کہا تھا وہ سبریمالا مندر میں سبھی عمر کی خواتین کے داخلہ کے حق میں ہے۔ترپتی دیسائی نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ 100خواتین کارکنوں کے ساتھ بھگوان ایپا کے مندر میں جائیں گی۔اس سے پہلے ترپتی شنی شنگاپور، تریمبکیشور مندر اور حاجی علی درگاہ میں خواتین کے داخلہ کے لیے تحریک چلا چکی ہیں۔
 


Share: