نئی دہلی،3؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)متالی راج کولمبو میں تین سے 21فروری تک ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں 14رکنی ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گی۔ہندوستان کی ٹیم نے آخری بار بینکاک میں ٹی 20ایشیا کپ کھیل کر خطاب برقرار رکھا تھا۔ہندوستان کے دو اہم کھلاڑی ہرمن پریت کور اور اسمرتی مدھانا فی الحال آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں۔ہندوستان کو اب عالمی کپ کوالیفائر کھیلنا ہے جس میں ہندوستانی ٹیم سری لنکا، آئر لینڈ، زمبابوے اور تھائی لینڈ کے ساتھ گروپ اے میں ہے جبکہ گروپ بی میں پاکستان، بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ اور پی این جی ہیں۔
ہندوستان جنوبی افریقہ کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گا۔اس کا پہلا کوالیفائر سات فروری کو سری لنکا سے کھیلنا ہے،ہر ٹیم پہلے راؤنڈ میں چار میچ کھیلے گی جس میں سے تین ٹیمیں سپر 6 میں پہنچیں گی۔سپر 6 مرحلے کے اوپر چار ٹیمیں عالمی کپ میں جگہ بنائیں گی۔ورلڈ کپ 26جون سے 23جولائی تک کھیلا جائے گا۔ٹیم:متالی راج(کپتان)، ہرمن پریت کور، اسمرتی مدھانا، تروش کامنی، ویدا کرشامورت، دیویکا ویدے، سشما ورما، جھولن گوسوامی، شکھا پانڈے، سکنیا پریدا، پونم یادو، ایکتا بشٹ، راجیشوری گایکواڑ، دیپتی شرما۔