ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خاتون صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے نومبر میں بین الاقوامی کانفرنس

خاتون صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے نومبر میں بین الاقوامی کانفرنس

Sat, 03 Sep 2016 00:33:38    S.O. News Service

بنگلورو۔2/ستمبر(ایس او نیوز) ریاست میں خاتون صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے 14 اور15/ نومبر کو شہر میں خاتون صنعت کاروں کی ایک بڑی کانفرنس تھنک بگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ بات آج وزیر صنعت آر وی دیش پانڈے نے کہی۔ انہوں نے کہاکہ وی کنکٹ انٹرنیشنل کے اشتراک سے اس کانفرنس کے اہتمام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹمکور روڈ پر واقع بنگلور انٹرنیشنل ایگزی بیشن سنٹرمیں یہ کانفرنس منعقد ہوگی۔ اس بین الاقوامی کانفرنس میں ملک کی ممتاز خاتون صنعت کاروں کے علاوہ 35 ممالک سے 4/ ہزار خاتون صنعت کاروں کی شرکت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ خاتون صنعت کاروں کو تعلیم، تربیت، ہنر مندی اور مہارت فراہم کرنے کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ دینے کے شعبوں میں ان صنعت کاروں کو جانکاری اس کانفرنس کے ذریعہ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی خاتون صنعت کاروں کو پہلی بار حکومت کرناٹک کی طرف سے اس قدر اہمیت دی جارہی ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے ملک میں سرمایہ کاری کرنے والی بیرون ملکی کمپنیوں کو رہائش کی سہولت فراہم کرنے مرکزی حکومت کے فیصلے کا وزیر موصوف نے خیر مقدم کیا۔ شہر بنگلور سمیت ریاست کے مختلف شہروں میں کئی غیر ملکی کمپنیوں نے اپنا سرمایہ لگایا ہے۔ مرکزی حکومت کے اس حکم کی پیروی کرتے ہوئے ریاستی حکومت بھی ان غیر ملکی صنعت کاروں کو رہائش کی سہولت فراہم کرے گی۔


Share: