صنعاء،18مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی مآرب میں صرواح کے زیر انتظام کوفل ڈاریکٹوریٹ کی ایک جامع مسجد پر ایران نواز حوثی دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔یمنی فوج کے میجر جنرل محسن خصروف نے بتایا کہ ایران نواز حوثی دہشت گردوں نے صرواح کے کوفل ڈاریکٹوریٹ میں ایک مسجد پر راکٹ حملے کیے جس کے نتیجے میں کم سے کم چونتیس نمازی شہید اور سیوں زخمی ہوگئے ہیں۔جنرل حصروف نے بتایا کہ باغی دہشت گردوں نے نماز جمعہ کے دوران مسجد پر راکٹ داغے جس کے نتیجے میں مسجد شہداء سے بھر گئی۔قبل ازیں یمنی باغیوں نے شہید عبدالرب الشدادی کی تعزیت کے لیے لگائے گئے تعزیتی کیمپ پر بھی گولے برسائے تھے۔یمنی فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے جس مسجد کو نشانہ بنایا اس میں فوجی اور عام شہری دونوں نماز ادا کرتے ہیں۔یمنی وزیر اوقاف و مذہبی امور نے حوثیوں کی طرف سے مسجد میں نمازیوں پر حملے کو بدترین دہشت گردی اور انسانیت دشمنی قرار دیا ہے۔