ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنوبی کینرا میں ناخوشگوار واقعات پر حکومت روک لگانے کے اقدامات کرے:جے ڈی ایس ترجمان

جنوبی کینرا میں ناخوشگوار واقعات پر حکومت روک لگانے کے اقدامات کرے:جے ڈی ایس ترجمان

Tue, 11 Jul 2017 10:37:59    S.O. News Service

منگلورو10؍جولائی (ایس او نیوز) جنوبی کینرا میں سیاسی مفادپرستی کے تحت ہونے والی پرتشدد کارروائیوں میں معصوم لوگوں کی جانیں جارہی ہیں اس لئے حکومت کی طرف سے حالات پر قابو پانے کے لئے ضلع کا امن بگاڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔اس کے علاوہ متاثرین کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے معاوضہ بھی دیاجانا چاہیے۔

ان باتوں کا مطالبہ جنتا دل( ایس) کی طرف سے بلائی گئی پریس کانفرنس کے دوران اس کے ریاستی ترجمان بھوجے گوڈا نے کیا۔انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ ضلع انچارج وزیررما ناتھ رائے کشیدہ حالات میں سدھار لانے کے لئے پیس میٹنگس منعقد کرنے سے کیوں پیچھے ہٹ رہے ہیں۔بھوجے گوڈا نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا اس پارٹی کے لیڈروں کو مگرمچھ کے آنسو بہانے سے باز آنا چاہیے ۔ کیونکہ شوبھا کرندلاجے جیسے لیڈروں کے اشتعال انگیز بیانات سے علاقے میں امن قائم ہو نہیں سکتا۔


Share: