واشنگٹن،3اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس نے جنوبی کولمبیا میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ریڈ کراس کے مطابق موکوآ نامی شہر اور اس کے ارد گرد کے علاقوں کی صورت حال بدستور بہت خراب ہے۔ ملکی صدر خوآن مانوئل سانتوس نے متاثرہ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت بھی کی۔ جنوبی کولمبیا میں شدید بارشوں کے بعد پہاڑی علاقوں میں بہنے والے کیچڑ کی زد میں آ کر کم از کم تین سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے 43 بچے تھے۔