ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جن دھن اکاؤنٹس میں جمع شدہ رقم دوگنا ہوکر 87000 کروڑ روپے پر پہنچ گئی؛ انکم ٹیکس کی نظریں اب ایسے اکائونٹس پر!

جن دھن اکاؤنٹس میں جمع شدہ رقم دوگنا ہوکر 87000 کروڑ روپے پر پہنچ گئی؛ انکم ٹیکس کی نظریں اب ایسے اکائونٹس پر!

Sun, 01 Jan 2017 20:51:01    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جن دھن اکاؤنٹس میں جمع شدہ رقم نوٹ بند ی کے 45 دن میں دوگنا ہو کر 87000کروڑ روپے پر پہنچ گئی ہے۔ایک اعلیٰ سرکاری افسر نے بتایا کہ اس کی وجہ سے انکم ٹیکس محکمہ ایسی جمع شدہ رقم کے بارے میں معلومات اکٹھا کر رہا ہے۔اس کے علاوہ انکم ٹیکس محکمہ کے پاس 4.86لاکھ اکاؤنٹس میں کی گئی چھوٹی 30000سے 50000روپے کی جمع رقم کے بھی اعداد و شمار ہیں۔ان اکاؤنٹ میں کل جمع 2000کروڑ روپے ہے۔10/نومبر سے 23/دسمبر تک جن د ھن اکاؤنٹس میں کل 41523کروڑ روپے کی رقم جمع کی گئی، وہیں 9/نومبر تک ان اکاؤنٹس میں 45637کروڑ روپے جمع تھے، اس طرح جن دھن اکاؤنٹس میں کل جمع 87100کروڑ روپے پر پہنچ گئی ہے۔افسر نے میڈیا سے کہاکہ جن دھن اکاؤنٹ پر ملی تمام معلومات کی جانچ کی جا رہی ہے،اگر یہ پایا گیا کہ ان اکاؤنٹس میں جمع کسی اور شخص کی ہے تو مناسب وقت پر ضروری کارروائی کی جائے گی۔افسرنے بتایاکہ نوٹ بند ی کے بعد پہلے ہفتے میں جن دھن اکاؤنٹس میں 20224کروڑ روپے کی رقم جمع ہوئی تھی تاہم بعدمیں جمع میں قابل ذکر کمی آئی۔


 


Share: