سرینگر 16/ جولائی (ایس او نیوز) جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا کی ایک بس حادثے کے شکار ہوگئی، جس میں اب تک ملی اطلاع کے مطابق 16 یاتری ہلاک ہوگئے ہیں. یہ حادثہ جموں کے رام بن ضلع میں بانہال کے قریب جموں سرینگر ہائی وے پر پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ تیز رفتار بس کا پہیہ اچانک پھٹ پڑا، جس کے نتیجے میں. بس ایک کھائی میں جاگری. اس میں کم از کم 16 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 35 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ائرلفٹ کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
ابتدا میں 11 لوگوں کے مرنے کی اطلاع ملی تھی مگر بعد میں مزید لوگوں کے مرنے کی خبر موصول ہوئی۔ حادثے کے بعد موقع پر امداد اور بچاؤ کے لئے فوج کے جوان پہنچ گئے ہیں۔ حادثہ اتوار دوپہر قریب 12:50 کو پیش آیا۔