ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ججوں کی تقرری معاملہ کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی، مرکز نے عرضی مسترد کرنے کا مطالبہ کیا

ججوں کی تقرری معاملہ کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی، مرکز نے عرضی مسترد کرنے کا مطالبہ کیا

Mon, 30 Jan 2017 22:10:55    S.O. News Service

نئی دہلی، 30/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ججوں کی تقرری کے معاملے پر سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ درخواست مسترد کر دی جائے۔اس پر چیف جسٹس جے ایس کھیہر نے کہا کہ ایک بار معاملے کو سماعت کے لیے قبول کر لینے کے بعد اس طرح ہم معاملے کو ہینڈل نہیں کر سکتے۔کورٹ نے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ ایک ماہ کے اندر ججوں کی تقرری کے بارے میں اسٹیٹس رپورٹ سونپے۔غورطلب ہے کہ یہ معاملہ پہلی بار چیف جسٹس جے ایس کھیہر کی بنچ کے پاس سماعت کے لیے آیا۔اس سے پہلے سابق چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی بنچ اس معاملے پر سماعت کر رہی تھی اور حکومت کو کئی بار پھٹکار لگ چکی تھی۔معاملہ کی سماعت کے دوران مرکزی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے دلیل دی کہ اس معاملے پر دائر درخواستوں پر کوئی ہدایات دینے کی ضرورت نہیں ہے۔اس معاملے کو انتظامی طریقے سے نمٹا جانا چاہیے۔حکومت ججوں کی تقرری کو لے کر سنجیدہ ہے، کیونکہ قومی عدالتی تقرری کمیشن (این جے اے سی)معاملہ کے فیصلے میں عدالت نے صاف گائڈ لائن دی تھی کہ میمورنڈم آف پروسیجر حکومت اور کالیجیم مل کر طے کریں گے، اس لیے عدالت کے حکم کی اور ضرورت نہیں ہے۔
 


Share: