ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / تصادم میں مارے گئے 21ماؤنوازوں میں سب سے سنیئرنکسلی بھی شامل

تصادم میں مارے گئے 21ماؤنوازوں میں سب سے سنیئرنکسلی بھی شامل

Mon, 24 Oct 2016 19:28:52  SO Admin   S.O. News Service

وجے واڑہ24اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)آندھرا پردیش اڑیسہ سرحد پر آج سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو سب سے سنیئر ماؤنوازگجرلا روی اور چلپت سمیت21ماؤنواز مارے گئے۔اسے اس علاقے میں نکسلیوں کے لئے ایک بہت بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔تصادم میں آندھراپردیش کے سب سے سنیئر نکسل مخالف فورس گرے ہاؤنڈ کے دو سینئر کمانڈو بھی زخمی ہو گئے جنہیں علاج کیلئے ہیلی کاپٹرسے وشاکھاپٹنم لے جایا گیاجہاں ان میں سے ایک کمانڈو ابوبکر کی موت ہو گئی ذرائع نے بتایاکہ تصادم میں مارے گئے ماؤنوازوں میں سب سے سنیئر ماؤنواز رہنماؤں گجرلا روی اور چلپت کے بھی مارے جانے کاشبہ ہے۔ان پر20-20لاکھ روپے کا انعام کا اعلان تھا۔اڑیسہ اور آندھرا پردیش کی پولیس اڑیسہ میں ملکانگری کے رامگرہامیں ایک باقاعدہ دھر پکڑ مہم تھی۔اسی دوران یہ تصادم ہوا۔بتایا جاتا ہے کہ مہلوک ماؤنوازوں میں سب سے سنیئرماؤنوازلیڈر رام کرشن کا بیٹا منا بھی ہے۔آج علی الصبح تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہے تصادم میں 15مرد ماؤنوازوں کے علاوہ بعض خواتین ماؤنوازوں کے بھی شامل ہونے کی بات کہی گئی ہے۔اس بارے میں پوچھے جانے پر ایک سنیئرپولیس افسرنے بتایاکہ ایساہوسکتا ہے۔لیکن وہ اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔


Share: